قدوس بزنجو نے سازباز سے جام کمال کو ہٹوایا، ثناء بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن ثنا اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے ساز باز سے سابق وزیراعلیٰ جام کمال کو ہٹوایا۔ثنا اللہ بلوچ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکن نے معاہدہ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن رکن نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو نے حزب اختلاف سے ساز باز کر کے جام کمال کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹوایا اور خود چیف منسٹر بن گئے۔تین ماہ کے مختصر عرصے میں عبدالقدوس بزنجو کی وزارت اعلیٰ پر خطرات منڈلانے لگے۔جام کمال کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے