صوبے کے وسائل ہیں صوبے کے عوام کی امانت ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیع صوبے کے وسائل کو عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرنا ہے صوبے کے جتنے بھی وسائل ہیں وہ سب صوبے کے عوام کی امانت ہیں ریکوڈک پر ایسا معاہدہ ہونے جارہا ہے جو بلوچستان کے عوام کے روشن مستقبل اور انکی مرضی کے عین مطابق ہوگا۔صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ریکوڈک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے برویکار لانے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں میں فیصلہ سازی کا فقدان ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے وسائل کے حوالے صوبے کے ترقی اور خوشحالی کے لیے بہتر فیصلے نہیں کر سکیجسکی وجہ سے صوبہ مزید پسماندہ ہوتا گیا۔صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ جب سے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت آئی ہے فیصلہ سازی کا کوئی فقدان نہیں اور صوبے کے حق میں جو بہتر ہے اس پر بلوچستان عوامی پارٹی جرات مندی سے فیصلے کر رہی ہے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے اور عوام کا درد رکھتی ہے پارٹی کو عوام اور صوبے کے نفع نقصان کے بارے میں اچھی طرح علم ہے۔صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ قدرت نے ہمارے صوبے کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ان وسائل کا صحیح استعمال کر کے ہم اپنے صوبے کا نقشہ بدل سکتے ہیں ان وسائل پر سیاست کرنے کی بجاے ہم ان وسائل کو بلوچستان کے عوام پر استعمال کر کے صوبے کے مستقبل کو سنورا سکتے ہیں صوبے کے وسائل کے حوالے جو کچھ بھی ہوگا اس میں صوبائی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی صوبائی حکومت روز اول سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک مخلص قیادت کے ساتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شب وروز محنت کر رہی ہے آنے والے وقت کے ساتھ اس کے ثمرات صوبے کے عوام کو ملنا شروع ہوجاینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے