دہشتگرد بذدلانا حملےکرکے صوبے کے امن کوخراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہئے ہیں،میرضیاءلانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد اس قسم کے بذدلانا حملے کر کے صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہئے ہیں نہتے اور معصوم عوام پر اس قسم کے بزدلانا حملے کی جتنی بھی مذمت کی جاے وہ کم ہئے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے صوبے کے باہمت عوام اور بہادر سیکورٹی فورسز کے تعاون سے صوبے میں میں امن قاہم کرینگے صوبائی مشیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوے متعلقہ حکام سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوے کہا کہ واقعہ میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جایگا صوبائی مشیر داخلہ نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی بہترین طبعی امداد کی ہدایات دیتے ہوے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے