جمعیت علماء اسلام مساجد کی چوکیداری کے لئے میدان میں نکلی ہے، راشد محمود
حب (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما ء اسلام سند ھ کے جنر ل سیکر یٹری علامہ راشد محمودسومر و نے کہا ہے کہ عمران آپ اندررہویاباہر رہوپاکستان کی عوام نے آپکو پہچان لیاہے 23مارچ کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد آکر آپکو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے نکالیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام داڑھی پگڑی ختم نبوت، مساجد کی چوکیداری کے لئے میدان میں نکلی ہے اقتدار اور کرسی کے لئے نہیں نکلی۔ انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھروں کے دعوے کرنے والے اور ریاست مدینہ بنانے کا لولی پا پ دینے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام سمجھتی ہیکہ عوام کو اسکا حق مولانا فضل الرحمان ہی دلاسکتے ہیں اور ان کے حق کادفاع جمعیت ہی کرسکتی ہے اقلیتوں کے حقوق کا دفا ع بھی جمعیت ہی کرسکتی ہے۔