تمام سرکاری آفیسرزاپنے فرائض کو خدمت خلق کے جذبے سےسرشارہوکرانجام دیں، سید ظہورآغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا اچانک دورہ کرنے سے ہی اس کی اصل کارکردگی، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے میرے ہر دورے میں ہم متعلقہ ادارے کی کارکردگی جانچنے اور پرکھنے کے ساتھ ساتھ اسی ادارہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سب سے پرانے پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہکسی بھی معاشرے میں پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے اور عوام کو سستا انصاف کی فراہمی اور جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری آفیسرز کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے فرائض کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر انجام دیں. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے