ڈیرہ اللہ یار بم دھماکا شرپسند عناصر کا بزدلانہ فعل ہے، عمر خان جمالی
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار بم دھماکا شرپسند عناصروں کا بزدلانہ فعل ہے دھماکے میں پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے پر شدید افسوس اور دکھ ہوا واقعہ قابل مذمت ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر ڈیرہ اللہ یار کے پرامن ماحول کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں ایسے عناصروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے عوام پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں امن کے دشمنوں کے اس بزدلانہ فعل سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں امن میں خلل ڈالنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے میر عمر خان جمالی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس کے جوان اور بے گناہ شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں ڈیرہ اللہ یار ہمارا شہر ہے اس کے امن کو بحال رکھنے کے لیے ہم سب نے مل کر پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ ملزمان کا فوری تعاقب لگا کر انہیں قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے۔