وزیر اعلی اور گورنر نے ریڈ زون عوام کیلئے کھول دیا جس پر ہم انکے مشکور ہیں،انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،سید عبدالقیوم آغا، میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی، حاجی ہاشم کاکڑ، عبدالخالق آغا، حاجی ظفر کاکڑ، حاجی حمداللہ ترین، دوست محمد آغا، حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زرغون روڈ جو کہ ریڈ زون ایریا تھا وزیر اعلی بلوچستان عبدالقوس بزنجو اور گورنر بلوچستان ظہور آغا نے ٹریفک اور عوام کے لئے کھول دیا ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں جو کہ تاجر برادری کا 17 سال سے مطالبہ تھا کہ زرغون روڈ کو امد و رفت کے لئے کھولا جائے تاکہ شہر میں رش کم ہو لیکن پچھلے حکومتوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کروایا اور تمام شہر میں ہر طرف روڈز پر ٹریفک جام رہتی تھی کوئٹہ شہر کے عوام پریشا نیوں میں مبتلا تھے خصوصا ًوہ افراد جو کہ مختلف حادثات اور بیماری کی حالت میں ایمرجنسی میں ہسپتالوں میں علاج کے لئے لائے جاتے تھے تاجر برادری حکومت کے ہر اچھے اقدامات کی حمایت کرے گی جس سے تاجر برادری اور عوام کو سہولت ہو۔