وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،قاسم خان سوری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے صوبہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا میر نصیب اللہ مری مبین خان خلجی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ گیم چینجر منصوبہ سی پیک کے تحت گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے علاوہ دیگر اہم نوعیت کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت صوبہ میں مواصلات، ہاؤسنگ، صحت، آبنوشی، تعلیم، ڈیمز اور دیگر عوامی نوعیت کے اجتماعی منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔ اور جنوبی بلوچستان میں اربوں روپوں کی ترقیاتی منصوبوں کے بعد اب شمالی بلوچستان میں بھی اربوں روپے کے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں شامل سیاسی جماعتوں نے صرف پوائنٹ اسکورنگ کی جس سے صوبہ کے عوام کی محرومیاں بڑھیں جبکہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے