بلو چستان کے سات اضلاع سے کورونا وائرس کے 48 نئے کیسزرپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے سات اضلاع سے کورونا ووائرس کے 48نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 34390ہو گئی،محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے 7اضلاع سے کوروناوائرس کے 595ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 140افراد کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد436ہے جن میں 11ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران کو روناوائرس کے شکار 47مریض صحت ہو ئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33587ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کوروناوائرس سے 367اموات ہوچکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س کی پھیلاؤ کی شرح 8.07فیصد ریکارڈ کی گئی۔