مچھ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

مچھ(ڈیلی گرین گوادر) مچھ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو مچھ ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے جانے والی بولان میل اسٹیشن سے روانہ ہورہی تھی کہ مسافر ملک محمد انور نے ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن پاوں پھسلنے کے باعث وہ ٹریک پر گر گیا جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کے نیچے آکرموقع پر جاں بحق ہوگیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے