جب عمران جیسے سلیکٹڈ وزیراعظم بنتے ہیں تو فواد جیسے وزیر بنتے ہیں، سعید غنی
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اطلاعات سندھ و رہنماء پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا جب عمران جیسے سلیکٹڈ وزیراعظم بنتے ہیں تو فواد جیسے وزیر بنتے ہیں۔ہفتہ کے روز دوران پریس کانفرنس فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے فواد چودھری دیہاڑی کماتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ فواد چودھری جیسے دیہاڑی دار چاپلوسی کرکے وزیر تو بن سکتے ہیں، لیڈر نہیں۔ مزید بولے کہ عمران خان جب تک وزیراعظم ہیں فواد چودھری تب تک ان کے درباری ہیں۔
ادھر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اتنی آسانی سے اتنی پرانی جماعت کیسے انکے جھانسے میں آگئی؟، اے این پی اور جی ڈی اے سمیت اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ وزیر اعلیٰ طے کریں کہ ان کی پالیسی چلے گی یا سعید غنی کی؟۔ ایک وزیر ہمارے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے، دوسرا غلطی تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم یہ فیصلہ اکیلے نہیں کرے گی، ہمارے مذاکرات میں شہر کی تاجر تنظیمیں اور صنعتکار شامل ہونگے۔ انکا ایم پی اے پیپلز پارٹی کی پالیسیز کے ساتھ رہتا ہے، ہم بھرپور طریقے سے اس معاہدے کومسترد کرتے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن مزید بولے کہ جماعت اسلامی کی دور اندیشی کی وجہ سے ہم یہ توقع نہیں کر رہے تھے، آج سے حافظ نعیم ، حافظ نعیم ’’ماموں ‘‘ کہلائے جائیں گے۔