کوئٹہ، سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او سریاب کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتولین ایک کیس کی سماعت کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے