کوئٹہ،قائد آباد تھانے کی حدود میں چوری و دیگر جرائم وارداتوں میں اضافہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قائد آباد تھانے کی حدود میں چوری اور دیگر جرائم وارداتوں میں اضافہ پولیس انتظامیہ فرائض کی ادائیگی سے غافل جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ تشویش میں مبتلا تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھا نے کی حدود علمدار روڈ نیچاری چوک پر ور شہری کی موٹرسائیکل نمبر ایم اے ای 0777 لے اڑے واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں جبکہ متعلقہ پولیس چوروں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی بازیابی میں تا حال ناکام رہی ہے علاقے میں تو پولیس گشت ہے اور نہ ہی متاثرین کی داد رسی کی جاتی ہے علاقے میں دن اور رات کے لوٹ مار میں اوباش نو جوانوں دکانوں کے تھڑوں پر نظر آتے ہیں جن سے اہل علاقے کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ علمدار روڈ پر نشے کے عادی افراد بھی سر عام نشے کا استعمال کر تے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی قسم کی کا رروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔