ملک و قوم کیخلاف کی جانے والی مذموم سازشوں کو بھرپور قوت سے ناکام بنایا جائے گا، سر دار محمد صالح بھو تانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی بلدیات سر دار محمد صالح بھو تانی نے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک و قوم کے خلاف کی جانے والی مزموم سازشوں کو بھرپور قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں سے بلوچستان میں جلد امن قائم ہو گادہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم متحد اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے محب وطن غیور اور امن پسند عوام دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورس کو بھرپور جوابی کاروائی پر خراج تحسین پیش کر تاہوں سردار محمد صالح بھوتانی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا ء مغفر ت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے