حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کچلاک، ژوب قومی شاہراہ این 50 پر اراضیات کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین ظفر اللہ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان، انجینئر عبد الواحد، عبدالمنان اور نجم الدین پٹواری کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک و تعاون سے قومی شاہراہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کر کے کام کی رفتار کو تیز کرے اس سلسلے میں خانوزئی اور نانا صاحب میں اراضیات کے حوالے سے عوام کے تحفظات کو دور کرکے لینڈ ایکیوزیشن کے مراحل جلد از جلد مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ منصوبے میں آنے والی ارضیات، باغات، ٹیوب ویلز اور عمارتوں کے ملبے کا درست طورپر تخمینہ لگایا جائے اجلاس میں کہا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں اور تخمینہ کی مکمل رپورٹ فراہم کرے تاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی مشکلات اور اعتراضات کو دور کر کے کام میں تیزی لائی جاسکے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ عوام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور اعداد و شمار کو مدنظر رکھ کر اقدام اٹھائے تاکہ منصوبے میں آنے والی ارضیات کے مالکان کومعاوضہ کی جلد از جلد ادائیگی یقینی بنائی جاسکے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ محکمہ ریونیو اور زراعت کا حکام منصوبے میں آنے والی باغات کا مکمل سروے کرکے تخمینہ رپورٹ جلد ازجلد پیش کریں تاکہ اس حوالے سے لوگوں کے اعتراضات کو دور کیا جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این 50 قومی شاہراہ کے منصوبے میں سروس لائنز کو بلاتاخیر منتقل کرکے آبادی کو سروس کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں منصوبے میں اراضی مالکان سے کسی مرحلے پر بھی زیادتی اور ناانصافی نہ کرے مکمل سروے رپورٹ کے بعد عوام کو لینڈ ایکیوزیشن کے حوالے سے مکمل معاوضہ ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے تحفظات کو جلد از جلد حل کیا جائے اور جہاں مسائل درپیش نہیں وہاں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے جبکہ مکمل معاوضے کی ادائیگی تک عتراضات والی اراضیات پر کام نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے