بلدیاتی نظام پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ، 29 دن کا دھرنا ختم
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) بلدیاتی نظام پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ طے پا گیا، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق ہوگیا۔جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، کراچی میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرانے کیلئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ دھرنے کے مقام پر رات گئے پہنچے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیموں کی جانب سے دو طرفہ اتفاق رائے ہو گیا ہے، صحت سے متعلق اختیارات،ادارے دوبارہ بلدیہ کو دے دیئے جائیں گے۔میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئر مین ہوں گے، بلدیاتی الیکشن ایکٹ اور بل اسمبلی سے پاس ہونے کے نوے دن بعد انتخابات ہوں گے۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے احتجاجی دھرنے میں کار کنان کے سامنے تحریری معاہدہ پڑھ کر سنایا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے ہمارے اہم مطالبات مان لئے ہیں، آج دھرنے نہیں ہوں گے۔ ہم نے پر امن جہدوجہد کی،پ وائنٹ اسکورننگ نہیں کی، کراچی کی عوام نے لسانیت کو مردہ باد کہا ہے، استقامت کے ساتھ کراچی کے شہریوں کے لیے 29 دن دھرنے میں بیٹھے رہے۔اب کراچی کا میئر با اختیار ہو گا، دوہزار اکیس کا ترمیمی بلدیاتی بل اب ختم ہو جائے گا۔ ہم اس معاہدے پر عمل بھی کروائیں گے، کہا تھا جو بھی کریں گے دھرنے کے شرکا اور میڈیا کے سامنے کریں گے۔