کتب بینی سے معلومات اور ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر قلات

قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر)مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ کتب بینی کی عادت ذہنی صحت کے لئے ایک اکسیر کا درجہ رکھتی ہے، ذہن کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی کتابوں کا مطالعہ اسی طرح ضروری ہے جیسے جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزش ضروری ہے۔ اس سے نا صرف طلباء اور جوانوں کا شعور بیدار ہوتا ہے بلکہ سوچ کا زاویہ بھی وسیع ہوتا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک لائبریری کے دورے کے موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتب بینی سے معلومات اور ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے، لہذا جس قدر کتابوں کا مطالعہ کیا جائے گا اس قدر علم زیادہ اور پختہ ہو گا۔ اس طرح کتابیں انسان کے علم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہا ہیکہ ایک پڑھ لکھا زہین روشنی کی مانند ہوتا ہے جبکہ کتب بینی انسان کے اندر تحقیقی اور تجزیاتی سوچ پروان چڑھتی ہے، جس کے نتیجے میں انسان دینی، قومی اور بین الاقوامی امور پر ایک واضح سوچ رکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ کثیر المطالعہ شخص کو کسی جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے متاثر نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت طلباء اور جوانوں کو مثبت سوچ پروان چڑھانے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اورہر ضلعے میں لائیبریری کا قیام اسی سوچ کی کھڑی ہے۔انہوں نے مطالعہ کرنے والے طلباء اور نوجوان کو مزید سہولت دینے اور بہترین ماحول فراہم کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے