پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ فشریز کے اپروپوریشن اکاونٹس اور محکمہ کا ایک آڈیٹ پیرا 2018-19 زیر بحث رہا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین کمیٹی اخترحسین لانگو نے کی۔ اجلاس میں ثناء اللہ بلوچ، نصراللہ خان زیرے، زابد علی ریکی، اور قادر علی نائل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اکاونٹینٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شجاع علی اور سیکریٹری فشریرز بابر خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس مین آڈٹ پیرے پر بحث کے بعد پیرے کو ریکارڈ کی تصدیق سے مشروط کیا گیا۔ محکمہ آڈیٹر جنرل کو ریکارڈ کی تصدیق کروائے گا۔ ریکارڈ کی تصدیق کے بعد پیرا سیٹل ہو گا۔