مولانا فضل الرحمن 29جنوری سے 2فروری تک بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الر حمن 29جنوری سے 2فروری تک بلوچستان کا دورہ کریں گے،تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الر حمن 29جنو ری کو حب چوکی،31 جنوری کو چمن میں جلسہ عام اور اجتماعات سے خطاب کریں گے مولانا فضل الرحمن یکم فروری کو کوئٹہ آئیں گے جہاں وہ صوبائی جماعت سے ملاقاتیں اوراجتماعات سے خطاب کریں گے مولانا فضل الرحمان 2 فروری کو کوئٹہ سے اسلام آباد جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے