محمد اسلم بھوتانی نے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں احساس نشونما مرکز کا افتتاح کردیا
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں احساس نشونما مرکز کا افتتاح کردیا اس موقع پر ایم ایس جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب ڈاکٹر عباس لاسی نے رکن قومی اسمبلی کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا اور ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی. احساس نشونما مرکز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ احساس نشونما پروگرام سے غریب خواتین کی بھرپور مدد ہوگی اس پروگرام سے خواتین کے امراض سمیت چھوٹے بچوں کی بہتر نشونما میں مدد ملے گی جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں احساس نشونما مرکز کا قیام یقینا قابل تحسین اقدام ہے یہ میرے لیے بھی ایک اعزاز ہے کہ میرے حلقہ انتخاب میں احساس نشونما پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے مجھے جس طرح احساس نشونما مرکز کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس سے واضع ہوتا ہے کہ عملہ کتنی مخلصی سے اس احساس نشونما مرکز کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں اربوں روپے کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے خصوصا گوادر میں بہت سارے منصوبے چل رہے ہیں پچھلے تین سال ہمارے لیے اچھے نہیں رہے سابقہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہمارے سیاسی اختلافات کی وجہ سے کچھ اچھے نہیں گزرے ہم کاکردگی نہیں دکھا سکے لیکن اب انشاء اللہ بلوچستان کے جو علاقے رہ گئے ہیں انکی بھی نشاندہی کرینگے.انہوں نے کہا کہ اب میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان میں نئی حکومت آئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کی بھرپور خدمت کریگی میں بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی جو سنئیر صوبائی وزیر ہیں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے مجھ سے جتنا ہوگا انشاء اللہ ہسپتال کی بہتری کے لیے میں کوششیں کرونگا کیونکہ موجودہ ایم ایس ڈاکٹر عباس لاسی نے جیسے ہی چارج لیا ہے ہسپتال کا حلیہ بدل دیا ہے جو یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں جب تک ڈاکٹر عباس ہسپتال سے باہر تھے سابقہ صوبائی حکومت سے سیاسی اختلاف کی وجہ سے ہم بھی ہسپتال سے باہر تھے کیونکہ اس وقت کسی میں ہمت نہیں تھی کہ ہمیں کسی پروگرام میں مدعو کرتے لیکن اب ماحول تبدیل ہوگیا میری سیکریٹری صحت سے فون پر بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہم دونوں مل کر اس ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرینگے اور انشاء اللہ ہسپتال کو مزید جدید سے جدید ترین بنانے کے لیے اقدامات کرینگے.اس موقع پر علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی.