بلو چستان میں کورونا وائرس کے 56 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 56نئے کیسز رپورٹ،متاثرین کی تعداد 34187ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے10اضلا ع سے کوروناوائرس کے831ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے56ا فرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ270افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار13مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33328ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد492ہے جن میں سے6ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے3کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح6.74فیصدریکارڈ کی گئی۔