عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،صالح محمد بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری پی ایچ ای و واسا صالح محمد بلوچ نے گزشتہ روز گندے پانی کو کار آمد اور زیر استعمال لانے والے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے دورے کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ ایم ڈی واسا حامد رانا اور دیگر حکام بھی تھے انہوں نے کہا صوبائی حکومت انقلابی اقدامات سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے سیکرٹری صالح محمد بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گندے پانی کو کار آمد بنانے سے نہ صرف بہترین کاشتکاری ہوگی بلکہ شہروں کو اس پانی کی فراہمی سے صاف اور شفاف سبزیاں اور دیگر عوامل میسر ہوگی انہوں نے پروجیکٹ حکام پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی تکمیل جلد سے جلد کریں تاکہ اس کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے