پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا آصف علی زرداری کے دورہ نصیر آباد کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا 27فروری کے لانگ مارچ، سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ نصیر آباد کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس، بلوچستان کے قافلوں کی لانگ مارچ میں شمولیت کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق منگل کو جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز پار ٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور بلوچستان میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے کوآرڈینیٹر میر محمد صادق عمرانی،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، سابق صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک، بابو امین عمرانی نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، آئندہ بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ نصیر آباد،27فروری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شروع ہونے والے لانگ مارچ جیسے اہم مسائل پر مشاورت اور اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز، ضلعی صدور، سابقہ سینیٹرز،سابقہ اراکین قومی اسمبلی پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بھر پور انداز میں لانگ مارچ میں شرکت کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زراداری کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ جو 30فروری کو سکھر پہنچے گا نصیر آباد ڈویژن کا قافلہ اس قافلے میں شامل ہوگا اسی طرح مکران ڈویژن اور ضلع لسبیلہ کے قافلے اور مقامی قیادت مزار قائد اعظم کراچی سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکلنے والے قافلے کے ساتھ روانہ ہونگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خضدار سے نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں روانہ ہونے والا قافلہ سکھر پہنچ کر مرکزی جلوس میں شامل ہوگا جبکہ ژوب،لورالائی کے کارکن اور قافلے ملتان سے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں شامل ہونگے دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آن لائن اجلاس کیا جس میں راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم محمود، قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، نجم قریشی، محمد صادق عمرانی، ناصر شاہ، سید خورشید شاہ نے شمولیت کی اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت اور تیاریوں کا جائزہ لیاگیا میر محمد صادق عمرانی نے بلوچستان میں جاری تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کو آگاہ کیا