پاکستانی شاہین ایوارڈز کے مستحق ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو ائی سی سی ایوارڈز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ سال 2021 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیائے کرکٹ پر غالب رہی اور پاکستانی شاہین یقیناً ان ایوارڈز کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاطمہ ثنا کو آئی سی سی نے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے