وزیراعلیٰ بلوچستان سے سردار صالح بھوتانی کی ملاقات،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور سمیت ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال سنئیر صوبائی وزیر نے وزیراعلئ کو اپنے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی سے آگاہ کیا وزیراعلئ کا محکمہ بلدیات کی کارکردگی پر اظہار اطمینان سنئیر صوبائی کی سربراہی میں بلدیاتی اداروں کی کاردگی میں نمایاں بہتری آنا نہایت خوش آئند ہے ۔شہری سہولتوں میں اضافے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ۔ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور بلدیاتی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر بھی بات چیت دونوں رہنماؤں کا صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے جلد از جلد انعقاد پر اتفاق سنئیر صوبائی وزیرکا و زیراعلئ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے