خضداریونیورسٹی کا ملازم دعوت تبلیغ میں سفرکے دوران کے پی کے میں چل بسا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کا ملازم دعوت تبلیغ میں سفر کے دوران کے پی کے میں چل بسا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سول ڈپیارٹمنٹ کے ملازم غلام فاروق ملازئی جو کہ دعوت تبلیغ کے سلسلے میں سفر میں تھا ان کا انتقال گزشتہ روز خیبر پختونخواہ میں ہوا تھا۔ وہ تبلیغی جماعت کے امیر تھے ان کی وصیت کے مطابق انہیں خیبر پختونخواہ کے علاقہ گل آباد تنگی میں دفن کردیا گیا ہے ان کی فاتحہ خوانی ان کے گھر خیرآباد کھنڈ نزد گرلز ہائی سکول خیر آباد خضدار میں لی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے