بی این پی انٹرپارٹی الیکشن میں سرداراختر مینگل ودیگر کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سردار اختر جان مینگل کو پارٹی صدر، واجہ جہانزیب بلوچ کو سیکریٹری جنرل اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہے انٹرا پارٹی انتخابات سیاسی جماعتوں میں جمہوری اقدار، نظم و ضبط اور جمہوری روایات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جس میں کارکنان سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کو اندرونی طور پر مستحکم کرتے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے۔وزیراعلیٰ نے سردار اختر جان مینگل اور انکی نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے