بلوچستان کسٹمزنے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،60ارب روپے کا ریونیو جمع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کسٹمز نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 60ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا، ترجمان کسٹمز کے مطابق کوئٹہ اور گودار کسٹمز نے پچھلے سات ماہ کے دوران ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 60 ارب جمع کئے جبکہ ایک سال کے دوران اربو ں روپے کی اسمگلنگ کا سامان جن میں چھالیہ ٹائرز کپڑا آٹو پارٹس سیگریٹس اسکریپ ادویات اور الیکٹرونکس، اور ہزاروں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں شامل ہیں بھی قبضے میں لی گئی، ترجمان کے مطابق کسٹمز نے ہزاروں کلو گرام منشیات بھی برآمد کیں رواں سال کسٹمز کا نعرہ، کسٹم کو ڈیجٹلائز کر نا ہے ترجمان کے مطابق چیئر مین ایف بی آر، ممبر کسٹمز اور دیگر اعلی افسران نے صوبے میں موجود کسٹمز اسٹیشن جن میں تفتان، گوادر، چمن شامل ہیں کے دورے کئے اور تاجر برادری کے وسائل سمیت کسٹمز حکام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا،ترجمان کے مطابق تفتان بارڈر پر کسٹمز ٹرمینل بنا بنایا جارہا ہے جبکہ مقامی آبادی کے کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے برامچاہ کے مقام پر زمین بھی الاٹ کر دی گئی اسی مقصد کے لیے گزشتہ دنوں کسٹمز حکام اور چیف سیکرٹری نے تفتان کا دورہ بھی کیاتھا کیا تھا