132Kvجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی جاری ہے،ترجمان کیسکو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق132Kvجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراب ہمسایہ ملک ایران کی جانب سیصرف30 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکے باعث70میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہوگئی ہے اس برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے مکران کے تینوں اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے مکران کے علاقوں کے لیئے بجلی کی سپلائی 100میگاواٹ کر دی جائے گی جسکے بعد صورتحال معمول پر آنے سے مکران کے تینوں اضلاع کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ بروز ہفتہ صبح 9:34 منٹ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تربت،ہوشاب، پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے