وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاد اکبر مستعفی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔پیر کوشہزاد اکبر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بطور مشیراحتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور قانون محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی معاونت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے بطور مشیر، نیب کو صرف ایک شوگر ملز اسکينڈل کا کیس بھیجا۔

لاہورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ يہ شہزاد اکبر کا اختیار نہیں،تمام کیسز نیب نے خود نوٹس لے کر یا پرائیویٹ شکایات پر بنا رکھے ہيں اورنيب کسی بھی کیس کے پیچھے شہزاد اکبر کا ہاتھ ہونے کو تسلیم نہیں کرتی جبکہ قانون کے مطابق نیب شہزاد اکبر کا ماتحت نہیں ہے۔فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ شہزاد اکبر کچھ عرصہ سے استعفیٰ دینا چاہ رہے تھے، وہ بطور کور کمیٹی ممبر کام کرتے رہیں گے، انہوں نے بہت اچھا کام کیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے