قلات شہراورگردونواح میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے چلا گیا ہے، مہراللہ بادینی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ قلات شہر اور گردونواح میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے چلا گیا ہے بارش کے پانی کو اسٹور کر کے قلات کو ویرانے میں تبدیل ہونے سے بچانا ہو گا جس کے لئے ڈیمز بنائے جارہے ہیں میرا فوکس سب سے زیادہ ڈیمز کی معیاری تعمیر پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں سینئر صحافی شادی خان مینگل اور آغا قادرشاہ سے گفتگو کے دوران کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ علی محمد زہری و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صحت تعلیم سمیت تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے کام چور آفیسرز اور اہلکار وں کی کو ئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ قلات شہر اور گردونواح میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے گر گیا ہے جو کہ ہم سب کے لمعہ فکریہ ہے اور میرا فوکس بھی یہی ہے کہ قلات میں پانی کی سطح کو برقرار رکھا جائے جس کے لیے حکومتی سطح ڈیمز کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور جگہ کا بھی تعین ہو گیا ہے ڈیمز کے زریعہ ہم بارش کے پانی کو اسٹور کرکے علاقے کو ویرانے سے بچاسکتے ہیں پانی زندگی ہے پانی کے ایک ایک قطرے کو ہمیں اسٹور کرنا ہو گا پانی کے بے دریغ استعمال سے ہم نے اپنے آنے والی نسلوں کے حصے کا پانی بھی استعمال کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے