بھاگ اور بالاناڑی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کا بھاگ ناڑی میں سرعام ڈاکوؤں کی مسافر وین سے لوٹ مار، فائرنگ اور دکان کو سرعام نذر آتش کر نے کے واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگ اور بالاناڑی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں دن دیہاڑے مسافر بسوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ آج سرعام بازار میں دکانوں کو لوٹا گیا اور پھر آگ لگائی گئی اس طرح کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں چند بدنام زمانہ افراد میری مخالفت میں علاقے میں حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اس سے پہلے قبضہ مافیا نے تین بے گناہ افراد کو قتل کیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشیش کی باوجود اس کے ان کے خلاف کاروائی کی جاتی الٹا ضلع انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا جس سے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کا حوصلہ مزید بڑھا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک حکومتی سرپرستی میں علاقے کا امن خراب کرنے والے جرائم پیشہ افراد ایک بات پھر سرگرم عمل ہوگئے ہیں ان واقعات میں ملوث بدنام زمانہ افراد کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے سردار رند نے ڈکیتی اور چوری کی ان وارداتوں کی سخت مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے