اوستہ محمد، دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل شہید1شخص زخمی

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) اوستہ محمد میں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ایری لاڑو کے مقام پر صبح سویر دوران گشت ایگل اسکواڈ کی موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی حادثے میں ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل شیر خان کنرانی شہید ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص آصف علی زخمی ہوگیا شہید اہلکار کی میت شہید رحیم بخش مری پولیس لائن لائی گئی جہاں پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی سی آئی اے کے طارق بہرانی سمیت سیکڑوں اہلکاروں نے جنازہ نماز میں شرکت کی شہید کی میت کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے