اقتدارسے نکالنے پرخطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی عوام سے براہ راست گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالنے پر خطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں ، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا، گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں ، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں ، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے