منگچر، مسافر کوچ اور کار میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

منگچر(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

منگچر کے بدرنگ ڈویژنل کمپلیکس ایریا میں مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ انتظامیہ نے لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے