قلات اورگردونواح میں بارش اوربرف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات اورگردونواح میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چار انچ برفباری تیس ملی میٹر بار اور کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیاہے اور سیاحتی مقام ہربوئی میں دو فٹ تک برفباری ہو چکی ہے بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش و بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوختنی لکڑی ناپید ہو نے سے قلات کے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئے تفصیلات کے مطابق قلات اور گردونواح میں گزشتہ روز موسم سرما کی پہلی بارش اور قلات کی سیاحتی مقام کوہ ہر بوئی پر موسم سرماکی دوسری برف باری ہوئی جس سے کو ہ ہربوئی کے پہاڑوں نے خوبصورت سفید چادر اوڑ لی جسے دیکھنے کے لیئے سیاحوں کا تانتا باندھ گیا تاہم کوہ ہربوئی کا راستہ پختہ نہ ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے سیاح راستہ خراب ہو نے کی وجہ سے ہر بوئی دیکھے بغیر واپس ہو گئے دوسری جانب بارش اور پہا ڑوں پر برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا اور شدید سردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ و بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے سوئی گیس کی بند ش اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئے شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے