حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں گوادرکی ترقی سرفہرست ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کی شہہ رگ اور صوبے کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے گوادر کی ماسٹر پلاننگ کے بعد شہر کے ترقیاتی عمل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین شہر بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف شعبہ ہا زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈی جی جی ڈی اے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلء نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے اور گوادر کی ترقی کی سمت کا تعین کر دیا گیاہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی مسائل کے ترجیح بنیادو ں پر حل اور شہری نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ملافاضل چوک اولڈ سٹی سمیت گوادر شہر کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کے ادارہ ترقیات کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ادارے کے ڈی جی نے اجلاس کو ادارے کے امور ادارے کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگا ہ کیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گوادر اولڈ ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کی شراکت داری اور مشاورت یقینی بنانے اور منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگوں خاص طور سے ماہی گیروں کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر گوادر کی ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے اس حقیقت کے پیش نظر سب سے پہلے مقامی لوگوں کے روزگار اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اور انکا اعتمادبحال کرنا ہو گا وزیراعلیٰ نے جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے انہیں باقاعدگی کے ساتھ رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی