بلو چستان میں کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 55نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33910ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے10اضلا ع سے کوروناوائرس کے644ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 50ا فرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ120افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار1مریض صحت یاب ہوا جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33290ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد253ہے جن میں سے4ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح8.54فیصدریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے