بلوچستان کے 15 ہسپتالوں کے پوسٹ گریجویشن انسپیکشن کے لئیے دعوت پر پہلے مرحلے کے انسپیکشن مکمل

اسلام آباد :پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد کا محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے 15 ہسپتالوں کے پوسٹ گریجویشن انسپیکشن کے لئیے دعوت پر پہلے مرحلے کے انسپیکشن مکمل ہوگئے ہیں۔ جبکہ دوسرا مرحلہ 4 فروری کے بعد شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ٹیچنگ ہسپتال تربت، ٹیچنگ ہسپتال خضدار، ٹیچنگ ہسپتال پنجگور، جام غلام قادر ہسپتال حب، ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور شیخ زائد ہسپتال کوئٹہ کے انسپیکشن مکمل ہوگئے ہیں۔ انسپیکشن کے رپورٹ پاکستان میڈیکل کمیشن کے کونسل کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے باقی ہسپتالوں کے انسپیکشن ملتوی ہوگئے ہیں۔ موسم کے ٹھیک ہونے کے بعد باقی رہے جانے والے ہسپتالوں کا انسپیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ بلوچستان بھر میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم کو ترقی دینے اور ڈاکٹروں کے ٹریننگ نشستوں میں اضافے کے لئیے اور دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات کو بہتر کرنے کے لئیے محکمہ صحت نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے