صدر مملکت کی زیر صدارت گوادر میں بارڈر ٹریڈ، بجلی کی فراہمی، انتظامی امور کی بہتری، بارڈر کراسنگ پوائنٹس سمیت دیگر امور پر اعلیٰ سطح اجلاس
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گوادر میں بارڈر ٹریڈ، بجلی کی فراہمی، انتظامی امور کی بہتری، بارڈر کراسنگ پوائنٹس سمیت دیگر امور پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں گورنر بلوچستان سید ظہوراحمدآغا، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری،وفاق وزیر میری ٹائم افیئرزسید علی زیدی،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت فیاض ترین، میشر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، آئی جی پولیس محمد طاہررائے سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی حکام نے شرکت کی،اجلاس میں باڈر ٹریڈ،ماہی گیروں کے مسائل،سی پیک منصوبوں سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے تبادلہ خیال کیا گیا چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کو غیر قانونی طور پر ماہی گیری،سرحدی امور تجارت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے تمام سرحدی علاقوں کے لوگوں کو بہتر روزگار کی فراہمی اقدامات کررہی ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ ان تجارتی سرگرمیوں سے مستفید ہوں انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ گوادر سرحدی کارروبار اور تجارتی سرگرمیوں کے لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوشش ہے کہ عوام اور تاجر وں کو سرحدی علاقوں میں تمام ضروری تجارتی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کو مزید ترقی دینے اور تاجروں کو درپیش مسائل اومشکلات کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اجلاس اس بات پر بھی غور کیا گیا گوادر میں انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے گریڈ1 2کے سینئر آفیسرکی تعیناتی عمل میں لائی جائے جبکہ جلاس میں گوادر کو ایران سے مزید بجلی کی فراہمی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ ایران کی جانب سے سرحد پار کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا، اجلاس میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور مختلف اقدامات اٹھانے سے سے متعلق غور کیا گیااس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بلوچستان کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔