صدر مملکت نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
علاوہ ازیں صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جا ری کر دیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 24 جنوری (بروز پیر) بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے خاتون جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش تھی۔