تعلیم سے قومیں بنتی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے گوادر میں ایس ایس ٹی فورم گوادر کے ڈسٹرکٹ کنوینر علی محمد، دلمراد ساجد اور طارق محمود نے ملاقات کی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایس ایس ٹی فورم کی ڈیمانڈ فار ایس ایس ٹی، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس ٹی کی گریڈ 18 کی اپ گریڈیشن پیش کی اور کہا کہ سیکنڈری سکول ٹیچر ز 30/ 35 سال ملازمت کرنے کے باوجود ترقی سے محروم ہیں۔ایس ایس ٹی 17 گریڈ سے پھر 17 گریڈ میں ترقی پاتا ہیان رولز میں ترمیم کی ضرورت ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے و فد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بلوچستان میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور اساتذہ کو سہولیات فراہم کرنا ان کے مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیم سے قومیں بنتی ہیں اس لئے ہم نے اس شعبے کو ابتدائی دنوں سے ترجیح دی ہے، ہم نے نہ صرف نئے سکول بنائے ہیں بلکہ سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے، ان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی خطیر رقم خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں وہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں جسکے ثمرات آنیوالے وقتوں میں لوگوں کو ملیں گے انہوں نے ایس ایس ٹی ٹیچرز فورم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کی یہی کوشش ہے کہ ہم اپنے آنیوالے وقت اپنے مستقبل کی خاطر محکمہ تعلیم کو توجہ دیں اس ضمن میں اساتذہ کرام کی بھی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ پوری لگن اور جذبہ حب الوطنی کیساتھ ہمارے شانہ بشانہ کام کریں انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کرام کو سپورٹ کرتے ہیں ہم نے ان کے تمام مطالبات پورے کئے ہیں، ان کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد اساتذہ کی اپ گریڈیشن پالیسی بنائیں اس پر محکمہ تعلیم نے کام شروع کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے