کاشتکار نقد آورفصلیں کاشت کرکے کثیرزرمبادلہ کماسکتے ہیں ,ڈپٹی کمشنر قلات
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ زراعت سے وابسطہ افراد کی مالی معاونت اور انہیں جدید زرعی پیداواری زرائع سے ہم آہنگ کرکے ہی ہم زرعی ترقی میں بہتری لاسکتے ہیں۔ زمین دار طبقے کو جدید زرعی آلات کے استعمال اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کیلیے حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔ کاشتکار نقد آور فصلیں کاشت کرکے کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ قلات میں زیر زمین پانی کی گرتی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ آبپاشی کے جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں۔ ڈرپنگ سسٹم اور اس جیسے دیگر طریقوں سے ہزاروں گیلن پانی بچایا جاسکتا ہے جس سے مزید فصلیں اگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسکے علاؤہ نقد آور فصلیں اور پانی کے کم استعمال والی فصلیں زیادہ مفید اور کثیر زرمبادلہ کے حصول کیلیے بہترین حکمت عملی ثابت ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات…