پانچ ملزمان کوگرفتار کرکے تین موٹرسائیکلیں سونے کے زیوارات ودیگرسامان برآمد کئے ہیں،ایس ایس پی جعفرآباد

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ جعفرآباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے نے گھروں سے چوری موٹرسائیکلیں چھیننے اور بچیوں کے کان نوچنے والے گروہ کے کارندوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ تین موٹرسائیکلیں سونے کے زیوارات و دیگر سامان برآمد کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی سی آئی اے کے طارق بہرانی و دیگر پولیس افسران موجود تھے ایس ایس پی سردار حسن خان موسیٰ خیل نے بتایا کہ چند روز قبل شہری عطاء اللہ بھنگر کے گھر سے نامعلوم چور ایل سی ڈی لیپ ٹاپ دو سونے کی انگوٹھیاں دو جھمکے اور خواتین کے کپڑے چوری کیے گئے پولیس اور سی آئی اے نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ملزمان کا سراغ لگا دو ملزمان نور حسن لاشاری اور عمران بھنگر کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا جبکہ شہری غفار گولہ سے موٹرسائیکل چھیننے والے ملزم نوریز لغاری کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کروائی تیسرے واقعہ میں گلیوں میں کھیلنے والی کمسن بچیوں کے کان نوچ کر سونے کی بالیاں اتارنے والے گروہ کے دو کارندوں جانب بھٹی اور اشرف بھٹی کو بھی گرفتار کر کے سونے کی بالیاں مالیت 45 ہزار روپے کی برآمد کی گئیں انکا کہنا تھا کہ ڈیرہ اللہ یار تھانہ اور سی آئی اے ڈیرہ اللہ یار کی کارکردگی ضلع بھر میں پہلے نمبر پر دو روز قبل پولیس مقابلے میں دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کروائی گئیں ایس ایس پی نے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی کو ٹیم سمیت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے