وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ پیکج کے تحت سریاب روڈ توسیع اوردیگر ترقیاتی منصوبوں پرکام کا دوبارہ آغاز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی دلچسپی کے باعث ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد کوئٹہ پیکج کے تحت سریاب روڈ توسیع اور ریڈیو پاکستان لنک روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور طریقے سے کام کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے جلد از جلد ان منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے واضع رہے کہ کوئٹہ پیکج کے منصوبے بعض تیکنیکی مسائل اور ڈیزائن کی خامیوں کے باعث طویل عرصہ سے تعطل کا شکار تھے وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالتے ہی کوئٹہ پیکج کی تکمیل اور شہر میں صفائی کی جانب اپنی توجہ مبذول کر رکھی ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران انہوں نے چار مرتبہ سریاب روڈ سبزل روڈ اور پیکج کے دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعدد اجلاس منعقد کرکے منصوبوں کی تکمیل میں حائل مسائل کا جائیزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے اہم فیصلے کی گی جنکے نتیجہ میں منصوبوں پر کام کا آغاز ممکن ہو سکا وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق سبزل روڈ کی تعمیر کا آغاز بھی کیا جارہا ہے منصوبوں میں تعطل وجہ سے ان علاقوں کی بہت بڑی آبادی مسائل و مشکلات کا شکار تھی اور حالیہ بارشوں سے ان مسائل اور آلودگی میں مزید اضافہ ہوا وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو علاقے کے شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ پیکج کی تکمیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہیں اور زاتی طور پر اس پر عملدرآمد کی پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے