قابل افسران کو تعینات کر کے شفا فیت اور بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے، میر ظہور بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و تر قیا ت میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گور ننس کے مسائل اور بیو روکریسی میں ایماندار اور قابل آفسران کو تعینات کر کے شفا فیت اور بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے سینئر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابز طارق مگسی سے ملا قات کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے سینئر وزراء نے صوبے میں گور ننس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں سا تھ ہی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بیور و کریسی میں قابل اور ایماندار آفسران کی تعینات کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ صوبے میں بہتر خدمات اور شفا فیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے