صوبائی وزیرخزانہ کی زیرصدارت یونیورسٹیزآف فنانس کمیشن کاچھٹا مالیاتی اجلاس محکمہ خزانہ کمیٹی روم میں منعقد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کا چھٹا مالیاتی اجلاس محکمہ خزانہ کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں 2021-22کے یونیورسٹیز بجٹ کی تفصیل،مالی سال 2021-22کی تخمینہ برائے اخراجات اور 2022-23کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں یونیورسٹیز کے گرانٹ کی تقسیم کے فارمولے،مالی سال 2021-22کے لیے مختص کردہ گرانٹ بجٹ2.5 بلین روپے کی تقسیم، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام، گوادر کی نئی قائم شدہ یونیورسٹی کے لیے گرانٹ ان ایڈ سے 133 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء،سنجاوی میں بیو ٹم یونیورسٹی، خضدار کے ذیلی کیمپس اور آئندہ لائحہ عمل، مختلف تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس کے شرکاء نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اصلاحات پر اطمنیان کا اظہار کیااجلاس میں سیکریٹری خزانہ عبدالرحمن بزار، سیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بشیر احمد بنگلزئی،بلوچستان یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،انجینر فاروق احمد بازئی،ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر امین الدین، ڈاکٹر جلال فیض،ڈاکٹر ساجدہ نورین، ڈاکٹر جان محمد،پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی ڈاکٹر گل حسن، پرنسپل سیکرٹری ٹوگورنربلوچسان، اسپشل سیکٹری خزانہ و یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔جبکہ اجلاس کو سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے شرکau نے یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کی فارمولے کے تحت مساوی بینادوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس کے تمام معززممبران نے اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاوزیر خزانہ نورمحمددمڑ نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹیز آف بلوچستان کو ایک بہترین علمی درسگاہ بنانے میں یونیورسٹیز کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کریں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ اصل مقصد اپنے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرکے مختلف شعبوں میں قابل لیڈر شپ پیدا کرنا ہے جس کیلئے جامع اور موثرحکمت عملی اختیار کرنے اور یونیورسٹیوں کے بزنس پلان اور اس کی کارکردگی میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہیاْنہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز،اور گوادر یونیورسٹی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ یونیورسٹیز کے جملہ اْمور کو بروقت اور بطریق احسن طریقے سے نمٹایا جاسکے۔