حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کے حوالے سے گردش کردہ خبروں میں کوئی حقیقت نہیں،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے چند مٹھی بھر عناصر معصوم اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ پر قربانیاں دی ہیں۔پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے موجودہ حکومت نے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے،سڑکوں کی تعمیر سے فاصلاتی رابطوں میں کمی آئیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوہلو کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہی۔اس موقع پر انہیں کوہلو رکنی شاہراہ کی تعمیر پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر فدا احمد کھوسہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے دورہ کوہلو کے موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور قومی شاہراہ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔کوہلو،رکنی اور تلی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر او ر چیف انجنیئرمواصلات وتعمیرات علی احمد مینگل،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر فدا احمد کھوسہ،ایس ای سبی غلام محمد زہری،سی ای او آغا کنسٹرکشن کمپنی سید حاجی محمد حسن آغا ودیگر نے جاری منصوبوں پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ستر سال کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے محدود وسائل میں رہ کر جامع منصوبہ بندی کی ہے بجلی پانی صحت تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے کوہلو رکنی،کوہلو دکی،رکنی بیکڑ سڑک کی تعمیر پر ترقیاتی کام کا سلسلہ جاری ہے جس سے متعلقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ رکنی میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیراتی منصوبے پر کام کا جلد آغاز ہورہا ہے جس سے عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گے علاقے میں ترقی وخوشحالی کے لئے مقامی شہریوں کا تعاون ضروری ہے جس سے ترقیاتی عمل کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا صوبائی وزیر نے حالیہ دہشتگردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں پر دہشتگردانہ کارروائیوں سے ملک دشمن عناصر بلوچستان کے محب وطن عوام کے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتے۔صوبائی وزیر نے ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے گردش کردہ خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئے روز منفی پروپیگنڈا کرکے اپنی گری ہوئی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کوہلو بارکھان کے عوام کو2023تک مختلف شہرون سے مواصلاتی طور پر منتقل کریں گے۔دورہ کوہلو کے موقع پر انہوں نے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے