جماعت اسلامی نفاذ اسلام اور بلو چستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی ناکام پالیسیوں،بدعنوانی کے خلاف حقیقی اپوزیشن کابہترین کردار جماعت اسلامی اداکررہی ہے۔ جماعت اسلامی نفاذ اسلام اور بلو چستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکومت واپوزیشن نے عوام کو ان کی حالت پرچھوڑدیا ہے غریبوں سے ٹیکس،آئی ایم ایف سے قرض لیکر حکمران اور بدعنوان ہڑپ کر رہے ہیں موجودہ حکومت عذاب بن کر عوام پر نازل ہوا ہے۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کو تباہ معیشت کویرغمال بناکر ہر طرف لوٹ مار مچاکر ملک کی معیشت تبا ہ کر دیاہے۔بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے ہر سطح پر احتجاج جاری ہے سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی سرکاری وسائل کو ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔بلوچستان کے مظلوم عوام کی جان ومال تجارت وکاروبارکوئی چیزمحفوظ نہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع نصیرآبادجعفرآباد کے دورے کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔قبل ازیں انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی،مولانا عبدالواحد زہری اور ڈاکٹرحماداللہ زہری سے ان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی وتعزیت کیا اس موقع پر نائب امیر صوبہ وامیر ضلع نصیرآباد بشیراحمدماندائی،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،خاوند بخش مینگل ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ حق دوتحریک کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اجاگرہونے کیساتھ ان کے حل کی راہ بھی متعین ہوگی۔حکومتی غفلت،وعدہ خلافیوں کی وجہ سے حق دوتحریک پھر فعال ہوگئی۔نوجوان،علمائے کرام اور عوام الناس مسائل کے حل،روزگار کے تحفظ،ساحل ووسائل کی حفات اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدمیں حق دو تحریک کاساتھ دیں۔ بدقسمتی سے بعض سیکورٹی فورسزکا رویہ انتہائی ذلت آمیزہے یہ اپنے ہی عوام کو انسان نہیں سمجھتے عوام اورسیکورٹی فورسزکے درمیان نفرت میں مزید اضافہ کے بجائے علاقے کی کی سیکورٹی ایف سی کے بجائے لیویزوپولیس کو سونپ دی جائیں۔پرامن علاقے میں حکومتی شرپسندی باعث تعجب ہے جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اور ہر ظلم کے خلاف ہرفورم پربھر پور آوازاُٹھارہی ہے اگراپنے ہی عوام محفوظ نہیں توکیا سیکورٹی فورسزپرصرف فنڈزخرچ کرنا دانشمندی ہے۔سرحدوں کی حفاظت کیلئے سو سال انگریزوں کی بنائی ہوئی ایف سی فورسزکوشہریوں عوام کی حفاظت کے بجائے سرحدوں کی حفاظت کیلئے بجھوائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے