کوئٹہ،محکمہ جنگلات نے درخت کاٹنے پرایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں محکمہ جنگلات نے دو مختلف کاروائیوں میں درخت کاٹنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا، محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر سڑک کے کنارے دو درخت کاٹنے پر محکمہ جنگلات کوئٹہ ڈویژن کے کنزرویٹر نیاز کاکڑ کی سربراہی میں ملزم پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اسی طرح ایک اور کاروائی میں جناح روڈ پر توت کے 8درختوں سمیت 12 درخت کاٹنے پر ملزم پر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاعوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کی کاروائی کو سراہتے ہوئے انہیں ژوب سمیت دیگر علاقوں میں بھی درختوں کی کٹائی پر نوٹس لینے لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے